مداح شنیرا اکرم کی آنکھوں میں ڈوب گئے 

مداح شنیرا اکرم کی آنکھوں میں ڈوب گئے 
مداح شنیرا اکرم کی آنکھوں میں ڈوب گئے 

  

لاہور (ویب ڈیسک )سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کی نئی تصویر دیکھنے کے بعد مداح ان کی آنکھوں میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی کاموں میں ہمیشہ سب سے آگے رہنے والی اور معاشرتی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصویر پوسٹ کی ہے۔شنیرا کی ہرنی جیسی بڑی آنکھیں ان کی تصویر کو مزید خوبصورت اور حسین بنا رہی ہیں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی تصویر کو ایک مختصر کیپشن دیتے ہوئے لکھا ’توازن۔

View this post on Instagram

Equilibrium ☀️

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera) on

‘شنیرا کی نئی تصویر دیکھ کر مداح ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور کمنٹ سیکشن میں شنیرا کے لیے بے شمار تعریفی پیغامات جاری کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ شنیرا کی آنکھوں کے سمندر میں ڈوب رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے شنیرا جیسی اہلیہ کا ساتھ ملنے پر وسیم اکرم کو خوش قسمت بھی قرار دیا۔

صارفین نے شنیرا کی نئی تصویر کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوبصورت بھابھی کا مقابلہ کسی سے نہیں۔

مزید :

کھیل -