کامران اکمل نے ایک اور شاندار اعزاز حاصل کر لیا

کامران اکمل نے ایک اور شاندار اعزاز حاصل کر لیا
کامران اکمل نے ایک اور شاندار اعزاز حاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ٹی 20 کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے سدرن کیخلاف میچ میں حاصل کیا، وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔
انہوں نے سینٹرل پنجاب اور سدرن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 41 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنا کر ناصرف ٹی 20 کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کئے بلکہ میچ جیتنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ 
واضح رہے کہ ڈومیسٹک سیزن اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں رنز کے ڈھیر لگانے کے باوجود کامران اکمل سلیکٹرز کا دل نہیں جیت پائے تھے اور اس حوالے سے وہ کئی بار شکوہ بھی کر چکے ہیں تاہم قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں تاحال ناکام ہیں۔ 

مزید :

کھیل -