پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں ،اپنے علاقے سے آزاد حیثیت سے جیت سکتا ہوں،مولوی غیاث الدین 

پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں ،اپنے علاقے سے آزاد حیثیت سے جیت سکتا ہوں،مولوی غیاث ...
پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں ،اپنے علاقے سے آزاد حیثیت سے جیت سکتا ہوں،مولوی غیاث الدین 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولوی غیاث الدین نے کہاہے کہ پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں ،اپنے علاقے سے آزاد حیثیت سے جیت سکتا ہوں۔

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولوی غیاث الدین نے پارٹی سے نکالے جانے پر نجی ٹی وی 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ شوکاز نوٹس پر جواب دیاتھا،ملاقات سے پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ،وزیراعلیٰ، وزیراعظم آئینی طور پر منتخب ہوئے، ملاقات میں کوئی حرج نہیں ، اپنے حلقے کے مسائل کیلئے وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔

مولوی غیاث الدین نے کہاکہ پارٹی ٹکٹ کا محتاج نہیں ،اپنے علاقے سے آزاد حیثیت سے جیت سکتا ہوں،انہوں نے کہاکہ ن لیگ سے ملاقات نہیں کروں گا اگروہ چاہیں تو ملنے آسکتے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -