پی سی بی کی وسیم اکرم کو عہدہ لینے کی پیشکش ، سابق کپتان اور سٹا ر کھلاڑی نے کیا جواب دیا ؟ بڑی خبر آ گئی 

پی سی بی کی وسیم اکرم کو عہدہ لینے کی پیشکش ، سابق کپتان اور سٹا ر کھلاڑی نے ...
پی سی بی کی وسیم اکرم کو عہدہ لینے کی پیشکش ، سابق کپتان اور سٹا ر کھلاڑی نے کیا جواب دیا ؟ بڑی خبر آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک ) اقبال قاسم کے استعفیٰ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ابھی تک کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ 
تفصیالت کے مطابق پی سی بی نے گذشتہ دنوں کمیٹی کے رکن اور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کو سربراہ بنانے کی پیشکش کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے وسیم اکرم کو یہ پیشکش کی۔تاہم کمنٹری سمیت کئی اور اسائنمنٹ پر مصروف وسیم اکرم نے یہ عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر مفادات کے تصادم کا الزام لگادیا جائے گا اس لئے میں کسی کے الزامات کے بجائے آزادانہ کام کرنا چاہتا ہوں۔ وسیم اکرم ، محسن خان، وسیم خان اور اقبال قاسم کے ساتھ کرکٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔

مزید :

کھیل -