جس نے بھی پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں،جلیل شرقپوری 

جس نے بھی پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں،جلیل شرقپوری 
جس نے بھی پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں،جلیل شرقپوری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایم پی اے جلیل شرقپوری نے کہاکہ جس نے بھی پارٹی سے نکالنےکا فیصلہ کیا،جلد بازی میں کیا،اس کی کوئی حیثیت نہیں ،جمہوری پارٹیوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہاکہ نوازشریف ہمارے قائد ہیں ، کل شوکاز نوٹس ملا اس میں کوئی وجہ نہیں لکھی کیوں نوٹس جاری کیا۔

انہوں نے کہاکہ سب اپنی اوقات میں رہ کر بات کریں، ملاقات میں پارٹی کی کون سی خلاف ورزی ہوئی ؟،جو نوٹس آیا اس کو میں چیلنج کر سکتا ہوں،نوٹس میں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ،جس نے نوٹس بنایا اس کو بھی نوٹس نہیں بناناآتا،انہوں نے کہاکہ اگرکسی کیساتھ اختلاف ہے تو اس میں غصے والی بات نہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -