تھرپارکر میں لڑکی نے کنویں میں چھلانگ لگا کر کیوں خود کشی کی ؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے 

تھرپارکر میں لڑکی نے کنویں میں چھلانگ لگا کر کیوں خود کشی کی ؟ جان کر آپ کی ...
تھرپارکر میں لڑکی نے کنویں میں چھلانگ لگا کر کیوں خود کشی کی ؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے 

  

اسلام کوٹ(ویب ڈیسک)تھرپارکرمیں ایک سال قبل مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے خودکشی کر لی ہے ۔کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔ واقعہ کامقدمہ درج نہ ہوسکا۔

 تفصیلات کے مطابق تھرپاکر کے شہر چیلہار کے نواحی گاﺅں دلن جو تڑ میں 16سالہ نوجوان لڑکی مومل بنت کھینراج میگھواڑ نے رات کی تاریکی میں کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کردی۔ ورثا کی اطلاع پر چیلہار پولیس نے لاش کو کنویں سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے مٹھی لایا گیا۔ایک سال قبل مذکورہ لڑکی سے تین افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی تھی جس کا مقدمہ تین ملزمان پر چیلہار پولیس اسٹیشن پر درج تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے اور ضروری کارروائی کے بعد کیس چالان کردیا تھا۔

مزید :

قومی -