حیدر علی کے بعد پاکستان کو ایک اور ہیرا مل گیا، فرسٹ کلاس ڈیبیو کے بعد ٹی 20 ڈیبیو میں بھی سنچری بنا ڈالی، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری

حیدر علی کے بعد پاکستان کو ایک اور ہیرا مل گیا، فرسٹ کلاس ڈیبیو کے بعد ٹی 20 ...
حیدر علی کے بعد پاکستان کو ایک اور ہیرا مل گیا، فرسٹ کلاس ڈیبیو کے بعد ٹی 20 ڈیبیو میں بھی سنچری بنا ڈالی، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹرل پنجاب کے عبداللہ شفیق نے نیشنل ٹی 20 کپ میں اپنے ڈیبیو میچ میں ہی سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ عبداللہ شفیق نے نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب کیخلاف کھیلے گئے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے ساتھ ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے جبکہ ان کی یہ اننگز ٹیم کی جیت میں بھی اہم ثابت ہوئی۔ 

عبداللہ شفیق نے گزشتہ سال ہی اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور سدرن پنجاب کیخلاف ہی کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں 133 رنز بنائے تھے۔ عبداللہ شفیق ٹی 20 ڈیبیو میں سنچری بنانے والے چوتھے پاکستانی اور دنیا کے آٹھویں بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ 

مزید :

کھیل -