حیدر علی اور ذیشان ملک نے نئی تاریخ رقم کر دی

حیدر علی اور ذیشان ملک نے نئی تاریخ رقم کر دی
حیدر علی اور ذیشان ملک نے نئی تاریخ رقم کر دی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی 20 کپ کے افتتاحی میچ ہی ریکارڈ بن گیا اور نوجوان بلے بازوں نے تاریخی پارٹنرشپ قائم کر کے تمام ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کوجیت کیلئے 243 رنز کا ہدف دیا جس کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی اور ذیشان ملک نے دوسری وکٹ کیلئے 185 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کی۔ 


حیدر علی نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے جبکہ ذیشان ملک نے 47 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ 
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے جبکہ اس سے قبل 2014ءمیں یونس خان اور یاسر حمید کے درمیان 169 رنز کی پارٹنرشپ کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔

مزید :

کھیل -