فرسٹ کلاس اور ٹی 20 ڈیبیو میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی عبداللہ شفیق ریکارڈ بارے کیا کہتے ہیں؟

فرسٹ کلاس اور ٹی 20 ڈیبیو میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی عبداللہ شفیق ...
فرسٹ کلاس اور ٹی 20 ڈیبیو میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی عبداللہ شفیق ریکارڈ بارے کیا کہتے ہیں؟
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرسٹ کلاس کرکٹ کے بعد ٹی 20 ڈیبیو میں سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی عبداللہ شفیق کا کہنا ہے کہ آپ کی کسی اننگز سے ٹیم کو جیت ملے تو اس سے زیادہ خوشی کی کوئی اور بات نہیں ہو سکتی۔ 

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ عبداللہ شفیق نے نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب کیخلاف کھیلے گئے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے ساتھ ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے جبکہ ان کی یہ اننگز ٹیم کی جیت میں بھی اہم ثابت ہوئی۔ 

عبداللہ شفیق نے گزشتہ سال ہی اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور سدرن پنجاب کیخلاف ہی کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں 133 رنز بنائے تھے۔ عبداللہ شفیق ٹی 20 ڈیبیو میں سنچری بنانے والے چوتھے پاکستانی اور دنیا کے آٹھویں بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ 

عبداللہ شفیق اپنے ڈیبیو ٹی 20 میچ میں سنچری کرنے پر بہت خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ بطور کھلاڑی اگر آپ کی کسی اننگز سے ٹیم جیت جائے تو اس سے زیادہ خوشی کی اور کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ بائیو سیکیور ماحول میں آنے سے قبل میرے ذہن میں یہ سوال تھے کہ نا جانے سب کیسا ہوگا مگر ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں اعلیٰ معیار کے کرکٹ مقابلے جاری ہیں اور خو ش قسمتی سے یہاں کنڈیشنز بھی بیٹسمین کیلئے موزوں ہیں۔

مزید :

کھیل -