نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ ہوں اور نہ ہی میرے جیسے کئی اور ارکان اسمبلی ہیں،اشرف انصاری 

نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ ہوں اور نہ ہی میرے جیسے کئی اور ارکان اسمبلی ...
نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ ہوں اور نہ ہی میرے جیسے کئی اور ارکان اسمبلی ہیں،اشرف انصاری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیگی رہنما اشرف انصاری نے کہاہے کہ نواز شریف کے فوج کےخلاف بیان کو بھارت اپنے مفاد کےلئے استعمال کررہا ہے،ایسے بیانیے کے ساتھ ہوں اور نہ ہی میرے جیسے کئی اور ارکان اسمبلی ہیں،اداروں کے خلاف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہوں ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اشرف انصاری نے پارٹی سے نکالے جانے پر نجی ٹی وی ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی سے نکالے جانے کا مجھے میڈیا کے ذریعے پتاچلا، میرے ساتھ کسی نے رابطہ کیا نہ کسی نے پوچھا،میرے ساتھ رابطہ کیا ہوتا تو بتاتا وزیر اعلیٰ سے ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا،

اشرف انصاری نے کہاکہ پارٹی میں جو آمریت چل رہی ہے یہ پارٹی کو تباہ کرے گی،پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ زیادتی اور ظلم پر مبنی ہے اس کو تسلیم نہیں کرتا،لیگی رہنما نے کہاکہ نواز شریف کا فوج کے خلاف بیان کو بھارت اپنے مفاد کےلئے استعمال کررہا ہے،ایسے بیانیے کے ساتھ ہوں اور نہ ہی میرے جیسے کئی اور ارکان اسمبلی ہیں،اداروں کے خلاف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہوں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -