فرسٹ الیون میں جگہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ عرفان جونیئر آسٹریلیا چلے گئے، سڈنی کے کس کلب کیساتھ معاہدہ کر لیا؟

فرسٹ الیون میں جگہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ عرفان جونیئر آسٹریلیا چلے گئے، سڈنی ...
فرسٹ الیون میں جگہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ عرفان جونیئر آسٹریلیا چلے گئے، سڈنی کے کس کلب کیساتھ معاہدہ کر لیا؟
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوجوان فاسٹ باﺅلر محمد عرفان جونیئر نے دلبرداشتہ ہو کر آسٹریلیا کو اپنا نیا گھر بنا لیا ہے اور سڈنی کے ویسٹرن سوبرب کرکٹ کلب میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ 
نجی خبر رساں ادارے اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر محمد عرفان جونیئر نے سڈنی کے ویسٹرن سوبرب کرکٹ کلب جوائن کرلیا، وہ نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب کی فرسٹ الیون میں شامل نہ ہونے پر افسردہ تھے۔ ویسٹرن سوبرب کرکٹ کلب نے سوشل میڈیا پرعرفان کی شمولیت کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’عرفان نے کلب کے ساتھ لانگ ٹرم معاہدہ کرتے ہوئے سڈنی کو اپنا نیا گھر بنالیا ہے۔‘ 


محمد عرفان جونیئر کا کہنا تھا کہ میری فرسٹ الیون میں جگہ بنتی تھی لیکن سلیکٹرز نے من مانی کر کے اپنے لڑکوں کو شامل کیا، میں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی پرفارمنس دی، گزشتہ سیزن میں بھی میری پرفارمنس شاندار رہی لیکن مجھے سیکنڈ الیون میں ڈال دیا گیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ننکانہ صاحب میں پیدا ہونے والے 25 سالہ فاسٹ باﺅلر اب تک22 فرسٹ کلاس میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہیں پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیموں کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے نوجوان فاسٹ باﺅلر عرفان جونیئر کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔ 

مزید :

کھیل -