جو ایٹمی دھماکوں کے حق میں نہ تھے آج میزائل کاکریڈٹ لینے کیلئے بھی کھڑے ہیں، شہباز گل 

جو ایٹمی دھماکوں کے حق میں نہ تھے آج میزائل کاکریڈٹ لینے کیلئے بھی کھڑے ہیں، ...
جو ایٹمی دھماکوں کے حق میں نہ تھے آج میزائل کاکریڈٹ لینے کیلئے بھی کھڑے ہیں، شہباز گل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ جو ایٹمی دھماکوں کے حق میں نہ تھے آج میزائل کاکریڈٹ لینے کیلئے بھی کھڑے ہیں

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق معاون خصوصی شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ خوفزدہ حکومت نہیں اشتہاری کاغذی شیرہے، نوازشریف نظریاتی بننے کے ڈرامے بازی پہلے بھی کئی بار کر چکے ہیں ،ان کے خوف کا اندازہ بڑے میاں کے تازہ ترین بیان سے لگایاجاسکتا ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ جو ایٹمی دھماکوں کے حق میں نہ تھے آج میزائل کاکریڈٹ لینے کیلئے بھی کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی صحت کرپشن کیسز کے حساب سے بگڑتی اور ٹھیک ہوتی ہے،اب پھر میاں صاحب”بہت بیمار“ ہونے کا ڈرامہ کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -