سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز کا سعودی پریس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ 

سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز کا سعودی پریس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ 
سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجاز کا سعودی پریس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ 

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی پریس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے خبروں کے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے سعودی پریس ایجنسی کا دورہ کیا جہاں پریس ایجنسی کے صدر عبداللہ بن فہد الحسین نے ان کا استقبال کیا. سفیرِ پاکستان کو سعودی پریس ایجنسی کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا جہاں پاکستانی سفیر نے پریس ایجنسی کی جدت کو سراہا. 

اس موقع پر راجہ علی اعجاز اور عبداللہ بن فہد الحسین کے درمیان ہونے والی گفتگو میں کہا گیا کہ دورِ حاضر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت کے باعث دنیا گلوبل ولیج کے طور پر جانی جاتی ہے پاک سعودی تعلقات دونوں ممالک کے لئے اہم ہیں اس لئے ضروری ہے کہ خبروں کے تبادلے کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنایا جائے. 

مزید :

عرب دنیا -