غیرملکی فنڈنگ کیس،پیپلزپارٹی اور ن لیگ ووٹرز کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام 

غیرملکی فنڈنگ کیس،پیپلزپارٹی اور ن لیگ ووٹرز کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ...
غیرملکی فنڈنگ کیس،پیپلزپارٹی اور ن لیگ ووٹرز کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرملکی فنڈنگ کیس میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ووٹرز کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں، الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کوریکارڈ کے حصول کیلئے اختیار دیدیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کےخلاف غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،دونوں جماعتیں ووٹرز کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں،دونوں جماعتوں کی جانب سے جمع فہرست میں ووٹرز کی تفصیلات مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا،الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نامکمل معلومات کے باعث فیصلہ کرنے سے قاصرہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں جماعتیں بار بار وقت مانگ کر سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کو طول دینے لگیں،الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی کوریکارڈ کے حصول کیلئے اختیار دیدیا،الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی سے 5 نومبر تک حتمی رپورٹ طلب کرلی ،الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ ریکارڈ کے حصول کیلئے تمام سائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -