عمرکوٹ کے مختلف علاقوں میں جمع سیلابی پانی    نکلوانےکےلیے  ڈپٹی کمشنر خود میدان میں آگئے

عمرکوٹ کے مختلف علاقوں میں جمع سیلابی پانی    نکلوانےکےلیے  ڈپٹی کمشنر خود ...
عمرکوٹ کے مختلف علاقوں میں جمع سیلابی پانی    نکلوانےکےلیے  ڈپٹی کمشنر خود میدان میں آگئے

  

عمرکوٹ(سید  ریحان شبیر )عمرکوٹ اور اسکی  تحصیلوں کےمختلف گاؤں گوٹھوں میں شدید بارشوں  سے جمع سیلابی پانی    نکلوانےکےلیے  ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمن  میمن خود میدان میں آگئے، ہیوی پمپنگ مشینری کےذریعے متاثرہ علاقوں سےسیلابی پانی      نکالے جانےکاکام تیزی کےساتھ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کاکہناہےکہ متاثرین بارش زدگان کی ہرممکن مدد کی   جائےگی ، وہ   سیلابی پانی  میں پھنسی گاڑی  دیکھ کر مدد کے لئے خود پانی میں  اتر گئے اور  نجی بینک کی گاڑی کو دوسری گاڑی سے ٹوچن کروانے کے باوجود پھنسی گاڑی   نہ نکلی تو ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے  گاڑی کو نکالنے کے لئے ہیوی مشینری  منگوا کر گاڑی کو پانی سے نکلوایا۔

  ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن چھور کینٹ کے اطراف سے سیلابی پانی نکالے جانے کےکام کامعائنہ کررہےتھے،اس موقع پرڈپٹی کمشنرعمرکوٹ کا کہناتھاکہ انشاءاللہ بہت جلد   بارش متاثرہ علاقوں گاؤں گوٹھوں سے سیلابی پانی کونکال دیاجائےگا،  بارش متاثرین کی مشکلات  کا بخوبی احساس ہے وہ خود سیلابی پانی نکالےجانےکےکام کی نگرانی کررہےہیں ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -