عمران خان سے ہماراکوئی مقابلہ نہیں اس کواہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈہے جس کوہم پرمسلط کردیاگیا:نوازشریف

عمران خان سے ہماراکوئی مقابلہ نہیں اس کواہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈہے جس کوہم ...
عمران خان سے ہماراکوئی مقابلہ نہیں اس کواہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈہے جس کوہم پرمسلط کردیاگیا:نوازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ عمران خان سے ہماراکوئی مقابلہ نہیں اس کواہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈہے جس کوہم پرمسلط کردیاگیا،سلیکٹڈکولانے والے بتائیں عوام کامینڈیٹ کیوں چوری کیا،پاکستان کے حالات دیکھ کرچپ نہیں رہ سکتا،مجھے کوئی خاموش کرانے کی کوشش نہ کرے۔

پارٹی قائد نوازشریف نے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک مشکل میں ہے،ہم کہاں جارہے تھے اور آج کہاں ہیں؟،ملکی حالات کو دیکھتا ہوں تو دکھ محسوس کرتاہوں،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف ناکردہ گناہوں کے باعث جیل میں ہیں، ہمارے دورمیں ایک ڈالر 100 روپے کے لگ بھگ تھا،روزانہ روپیہ پربات ہوتی کہ یہ گرنانہیں چاہئے،روپیہ کی قدرکو 4 سال قابومیں رکھا،جب آئے تھے 50 روپے کلوچینی تھی اور 50 روپے ہی چھوڑکرگئے،کوئی پوچھے سلیکٹڈ وزیراعظم سے100روپے کلو چینی کیوں کی؟۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ ہم نے ماضی میں منصوبوں پر کامیابی سے کام کیا،ہمارے دورمیں روزگارملا،غربت میں کمی ہورہی تھی،3 سے 4 سال میں اتنے منصوبے لگائے کہ بجلی آگئی،دہشتگردی ختم ہوگئی،معیشت آسمان کی طرف جاناشروع ہوگئی تھی،بی آرٹی منصوبہ 6 سال میں پروان نہ چڑھ سکا۔

پارٹی قائد نے کہاکہ پاکستان جی 20 میں شامل ہونے کامنصوبہ بنارہاتھا،پاکستان دنیاکے طاقتورممالک میں شامل ہونے جارہاتھا،ہم نے بجلی کے کارخانے ڈیڑھ ڈیڑھ سال میں مکمل کیے،پاکستان میں بجلی اورگیس آئی،دہشتگردی بھی ختم ہوگئی،پاکستان کی گروتھ مائنس میں جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ چند روزپہلے موٹروے پرخاتون سے کیاسلوک کیاگیا،ہمارے دورمیں کرمنلز کی ہمت نہیں تھی کہ دندنانے پھرتے ،ہم نے دفاعی سیکٹر میں بھی ملک کوناقابل تسخیر بنایا،حکومت نے پاکستان اورکشمیر کابیڑاغرق کردیا، ہرسیکٹر اورہرفیلڈمیں پاکستان کابیڑاغرق کردیا،کیاریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے؟،ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کی تھی،ہماری حکومت نے بڑے بڑے مسائل حل کیے،خودکوکشمیرکاسفیرکہتے ہیں،پاکستان کوتباہ کردیا۔

نوازشریف نے کہاکہ عمران خان سے ہماراکوئی مقابلہ نہیں اس کواہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈہے جس کوہم پرمسلط کردیاگیا،سلیکٹڈکولانے والے بتائیں عوام کامینڈیٹ کیوں چوری کیا،پاکستان کے حالات دیکھ کرچپ نہیں رہ سکتا،مجھے کوئی خاموش کرانے کی کوشش نہ کرے، انہوں نے کہاکہ اصل ذمہ دارعمران خان کولانے والے ہیں انہیں حساب دیناہوگا،اگرکسی کی موٹروے پرعزت لٹتی ہے تولانے والے بتائیں،الیکشن جیتنے والوں کوہرانے والے آپ ہیں،آٹا،چینی،بجلی مہنگی ہوئی عمران خان کولانے والے ذمہ دارہیں،معیشت تباہ ہوئی عمران خان کولانے والے ذمہ دارہیں،جنوبی ایشیاکاسب سے پسماندہ ملک پاکستان ہے۔

نوازشریف نے کارکنوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میں علم بلندکررہاہوں میراساتھ دوگے؟، کارکن دل سے ساتھ دیں گے تومجھے کوئی پرواہ نہیں،ملک بچانے کےلئے میدان میں نکلاہوں،پاکستان کے عوام میری طرف دیکھ رہے ہیں،عوام سوچتے ہیں ہم نے ان کاساتھ دینے میں تاخیرکردی۔

قائد ن لیگ نے کہاکہ ن لیگ جیتی ہوئی تھی اس کوہرایاگیا،الیکشن چوری کرکے لوگوں کوجعلی مینڈیٹ دلوایاجاتاہے،ہم بہت ساری نشستوں پرجیتے ہوئے تھے ہمیں ہرایاگیا،آرٹی ایس سسٹم بند کرکے شکست دلوائی گئی،جتنے ووٹ مستردہوئے ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی،پولنگ ایجنٹ کوپولنگ سٹیشن سے نکالاگیا،آرٹی ایس سسٹم بندکرکے دھاندلی کی گئی،انتخابی نشان ٹریکٹروالوں کولایاگیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ کل عدالت کے میرے خلاف ارشادات سے کیسے انصاف ملے گا؟ارشد ملک گھرچلے گئے فیصلہ ابھی تک موجود ہے،شہبازشریف کوسننابھی گوارا نہ کیایہ ہے انصاف؟شہبازشریف کودفاع کاموقع نہیں دیا گیا۔

نوازشریف نے کہاکہ اصل ذمہ دارعمران خان کولانے والے ہیں انہیں حساب دیناہوگا،عبدالغفورحیدری کوکہا گیا آپ لوگ مداخلت نہ کریں،انہوں نے کہاکہ لکھے ہوئے سکرپٹ کے مطابق سب کچھ ہوا،ان کوکچھ نہ ملاتوایک اقامے پرمجھے نکال دیاگیا،اگرکسی کی موٹروے پرعزت لٹتی ہے تولانے والے بتائیں،الیکشن جیتنے والوں کوہرانے والے آپ ہیں،آٹا،چینی،بجلی مہنگی ہوئی عمران خان کولانے والے ذمہ دارہیں،معیشت تباہ ہوئی عمران خان کولانے والے ذمہ دارہیں،جنوبی ایشیاکاسب سے پسماندہ ملک پاکستان ہے،کوئی ملک آج ہمارے ساتھ کھڑاہونے کوتیارنہیں،اوآئی سی کوچھوڑکرنیابلاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں،سابق وزیراعظم نے کہاکہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرمجھے فارغ کرایاگیا،وزارت عظمیٰ سے نکالنے کے بعد سزائیں دلوائی گئیں،عدالت کوکہاگیابینچ میں شوکت صدیقی کوشامل نہ کیا جائے، پھرکہتے ہیں ہم مداخلت نہیں کرتے۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری حکومت کوگرادیاگیا،بلوچستان میں ہماری حکومت گراکرنئے گھوڑے لائے گئے،یہ سب سینیٹ الیکشن سبوتاژکرنے کےلئے کیاگیا،کسی کوہرانابہت بڑاجرم ہے،ہمیں حساب لیناپڑےگاان کودیناپڑےگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -