نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ، سندھ نے سینٹرل پنجاب کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیدیا

نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ، سندھ نے سینٹرل پنجاب کو جیت کیلئے 130 رنز کا ...
نیشنل ٹی 20 سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ، سندھ نے سینٹرل پنجاب کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نیشنل ٹی 20 کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں سندھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ 

واضح رہے کہ سندھ سیکنڈ الیون کی قیادت فواد عالم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف، عماد عالم، جاہد علی، سعد علی، رمیز عزیز، سیف اللہ بنگش، ابتسام شیخ، تابش خان، محمد عمر اور اسد رضا شامل ہیں۔ 

سینٹرل پنجاب سیکنڈ الیون کی قیادت نعمان انور کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں رضا علی ڈار، بلاول اقبال، سلیمان شفقت، عتیق الرحمان، اعتزاز حبیب خان، فہد عثمان، جنید علی، کامران افضل، محمد اخلاق اور محمد فائق شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل -