ٹمپریچر چیک کرنے پر سکول گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنوانے والے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف فیصل واوڈا نے بڑا اعلان کردیا

ٹمپریچر چیک کرنے پر سکول گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنوانے والے اسسٹنٹ کمشنر کے ...
ٹمپریچر چیک کرنے پر سکول گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنوانے والے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف فیصل واوڈا نے بڑا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے بورے والا میں ٹمپریچر چیک کرنے پر پولیس گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنوانے والے اسسٹنٹ کمشنر کو معطل کروانے کا اعلان کردیا۔

بورے والا میں پرائیویٹ سکول کے گارڈ نے اسسٹنٹ کمشنر کا ٹمپریچر چیک کرنے کی "گستاخی" کی تو اسے وہ بہت مہنگی پڑگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اس بات پر سیخ پا ہوگئے اور اپنے سٹاف کے ذریعے غریب سکیورٹی گارڈ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنواڈالا۔ صاحب بہادر کا غصہ اس بات پر بھی ٹھنڈا نہیں ہوا تو انہوں نے تھانے میں سکیورٹی گارڈ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرادیا۔  جس کے بعد ان کا سٹاف غریب سکیورٹی گارڈ کو گھسیٹ کر تھانے لے گیا اور بند کردیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا بھی میدان میں آگئے۔ انہوں نے کہا " اصولاً تو اس AC کا بھی یہی حال ہونا چاہئے جو اس نے اس غریب گارڈ کا کیا ہے۔ چیف سیکریٹری سے بات کر رہا ہوں۔ اس ACکو معطل کیا جائے اور FIR درج کر کو جیل کی ہوا بھی کھلائی جائے۔"

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -پنجاب -وہاڑی -