خاتون نے اپنی سابقہ "ساس" کے جسم کے ٹوٹے ٹوٹے کردیے

خاتون نے اپنی سابقہ "ساس" کے جسم کے ٹوٹے ٹوٹے کردیے
خاتون نے اپنی سابقہ

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں اپنے بوائے فرینڈ کی عمررسیدہ ماں کا سر دھڑ سے الگ کرنے والی خاتون کو عمر قیدکی سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ روح فرسا واقعہ امریکی ریاست کینسس میں 2017ء میں  پیش آیا تھاجہاں 38سالہ ریچل ہلیارڈ نامی خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ ڈیویس کی 63سالہ والدہ مکی ڈیویس کا چھری سے سر دھڑ سے الگ کر دیا۔ ملزمہ مقتولہ کا جسم گیراج میں اور سر کچن کے سنک میں رکھ کر فرار ہو گئی۔ 

پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے یہ حیران کن بیان دیا کہ ”میری اور مکی کی ایک پیٹنگ کی خریداری پر لڑائی ہوئی تھی۔ اس کے سر میں چوٹ لگی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ جب میں دیکھا کہ وہ مر گئی ہے تو میں نے اس کی روح کو اس کے جسم سے باہر نکالنے کے لیے اس کا سر کاٹ دیا۔“ پراسیکیوٹرز نے عدالت نے بتایا کہ ملزمہ نے یہ واردات باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کی۔ عدالت کی طرف سے ریچل کا جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سزا کے بعد ریچل نے مکی ڈیویس کی فیملی سے معافی مانگی اور شدید پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے جتنا بڑا جرم کیا ہے،میرے لیے اب موت کی سزا بھی کم ہوتی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -جرم و انصاف -