" پہلے ثابت کرو تم خاتون ہو" جہاز کی بورڈنگ سے پہلے ایئر لائن کا خاتون باڈی بلڈر سے مطالبہ، ہنگامہ برپا ہوگیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی عالمی شہرت یافتہ خاتون ویٹ لفٹر اینا ٹورایوا کو گزشتہ دنوں ایک فضائی کمپنی نے اپنی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا اور ان سے ایسی چیز کا ثبوت مانگ لیا کہ اینا ٹورایوا سیخ پا ہو گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق 42سالہ اینا روسی ایئرلائنز یوٹیئرکی پرواز میں سوار ہونے جا رہی تھیں تاہم انہیں یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ ان کے پاسپورٹ پر انہیں خاتون ظاہر کیا گیا ہے لیکن ظاہری حلیے سے وہ مرد نظر آتی ہیں۔
اینا سینٹ پیٹرزبرگ سے اپنے آبائی شہر کریسنودر جا رہی تھیں کہ سکیورٹی سٹاف نے انہیں روک لیا کیونکہ ان کے خیال میں اینا عورت نہیں بلکہ مرد تھی۔ انہوں نے اینا سے مطالبہ کر دیا کہ وہ پہلے ثابت کریں کہ وہ خاتون ہیں۔ اس کے بعد ہی وہ جہاز پر سوار ہو سکیں گی۔ رپورٹ کے مطابق اینا، جو ظاہری حلیے سے واقعی مرد لگتی ہے، ایئرلائنز کے اس مطالبے پر سیخ پا ہو گئی۔ اینا نے اس واقعے کے متعلق سوشل میڈیا پر لوگوں کو بتایا اور کہا کہ ایئرلائنز کی طرف سے ان کی تضحیک کی گئی ہے۔ ان کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد اب ایئرلائنز کی طرف سے ان سے معافی مانگ لی گئی ہے۔