خاتون نے ایک مچھلی پکڑ کر 6 لاکھ روپے کی بیچ دی، اتنی مہنگی مچھلی کون سی ہے؟ حیران کن خبر آگئی

خاتون نے ایک مچھلی پکڑ کر 6 لاکھ روپے کی بیچ دی، اتنی مہنگی مچھلی کون سی ہے؟ ...
خاتون نے ایک مچھلی پکڑ کر 6 لاکھ روپے کی بیچ دی، اتنی مہنگی مچھلی کون سی ہے؟ حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہی گیر کئی کئی دن کی محنت کے بعد چند ہزار روپے ہی کما پاتے ہیں لیکن بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک خاتون ماہی گیر کے ہاتھ ایک ایسی مچھلی لگ گئی کہ وہ بیٹھے بٹھائے لکھ پتی بن گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس عمر رسیدہ خاتون پشپا کر کا تعلق مغربی بنگال کے جزیرے ’ساگر‘پر واقع گاؤں چکفولدوبی سے ہے اور وہ بھی دیگر ماہی گیروں کی طرح مچھلیاں پکڑ کر گزر اوقات کرتی ہے۔ 

گزشتہ دنوں وہ مچھلیاں پکڑنے گئی تو اس کے جال میں 52کلوگرام کی ایک دیوقامت مچھلی آ گئی، جسے مقامی مارکیٹ میں اس کی 3لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 6لاکھ 78ہزار روپے)قیمت مل گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پشپاکر کی مچھلی مقامی مارکیٹ میں 6200روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔ مقامی مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مچھلی تاخیر سے مارکیٹ میں پہنچی، چنانچہ اس کے خراب ہونے کا خطرہ تھا۔ اگر مچھلی بروقت پہنچ جاتی اور اس کے خراب ہونے کا ڈر نہ ہوتا تو وہ اس سے بھی زیادہ مہنگی فروخت ہوتی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -