کویت کے نئے امیر کون ہیں؟ وہ تمام باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

کویت کے نئے امیر کون ہیں؟ وہ تمام باتیں جو آپ کو معلوم نہیں
کویت کے نئے امیر کون ہیں؟ وہ تمام باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کے بعد ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر بن گئے۔ شیخ نواف الاحمد الصباح کئی عشروں تک کویت کی سکیورٹی سروسز کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ گزشتہ 14سال سے ولی عہدتھے اور اب انہوں نے امیر کویت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق میت کویت شیخ صباح الاحمد گزشتہ روز 91برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئے تھے جن کی میت آج کویت واپس لائی جا رہی ہے۔ کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ان کی تدفین میں صرف قریبی رشتہ دار ہی شریک ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق امیر کویت شیخ صباح الاحمد کے انتقال پر کویت میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے کے ساتھ 40روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شیخ صباح الاحمد 2006ء میں امیر کویت بنے تھے۔ اس سے قبل وہ اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ انہیں رواں سال جولائی میں علاج کی غرض سے امریکہ لایا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ان کا انتقال ہو گیا۔ 

مزید :

عرب دنیا -