مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق  غلط خبریں  چلانے  پر جے یو آئی  میدان میں آگئی، مرکزی رہنما ایسی جگہ پہنچ گئے کہ سب ہی حیران رہ جائیں

 مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق  غلط خبریں  چلانے  پر جے یو آئی  ...
 مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق  غلط خبریں  چلانے  پر جے یو آئی  میدان میں آگئی، مرکزی رہنما ایسی جگہ پہنچ گئے کہ سب ہی حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف)نے پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف اثاثوں سے متعلق غلط خبریں چلانے  پر  ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کیلئے پیمرا سے  رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماؤں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، شاہدہ اختر علی، مفتی ابرار احمد  نے  پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف اثاثوں سے متعلق غلط خبریں چلانے  پر  ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کیلئے پیمرا سے  رجوع کرلیا۔جے یو آئی رہنماؤں کی جانب سےپیمرا کو باضابطہ تحریری درخواست دیدی گئی  ہے۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق نشر ہونے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ، نیب نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کی،اثاثوں سے متعلق غلط خبریں نشر کرنا نہ صرف غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے بلکہ پیمرا قوانین کے بھی خلاف ہے۔ اثاثوں سے متعلق غلط خبریں نشر کرنے والے ادارے ثبوت فراہم کریں۔ ثبوت فراہم نہ کرنے والے اداروں کے خلاف پیمرا قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے۔

اس سے قبل جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے متعلق غلط خبریں چلانے والے ٹی وی چینلز مالکان کو ایک ایک ارب روپے کے ہرجانے کے قانونی نوٹسز بھی دیئے جا چکے ہیں۔