اپوزیشن کے لانگ مارچ اور احتجاج سے نجکاری کا عمل متاثر نہیں ہو گا: میاں محمد سومرو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر نجکار ی میاں محمد سومرو نے کہاہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ اور احتجاج سے نجکاری کا عمل متاثر نہیں ہو گا ، روزویلٹ ہو ٹل کی نجکاری کے حوالے سے معاملات جلد طے پا جائیں گے, جس کمپنی سے لون لیا گیا تھا،خطرہ ہے کہیں وہ ٹیک آور نہ کر لے ,لون کی ادائیگی کے لیے مطلوبہ رقم جلد جاری کر دی جائے گی ,دسمبر تک ایک ادارے کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا, جون 2021تک 4 سے 5اداروں کی نجکاری کر دی جائے گی, حکومت اپنی موجودہ مدت پوری کرے گی اور 2023 کے انتخابات میں بھی ہمیں کامیابی ملے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے محمد میاں سومرو نے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات سےنجکاری پروگرام متاثرنہیں ہو گا،نجکاری کے لیے19 ٹرانزیکشن میچور ہوچکی ہیں،قصور اور حویلی بہادرشاہ پاورپلانٹ کی ٹرانزیکشن مئی میں ہونا تھیں، آیندہ سال جون تک 5 ٹرانزیکشن ہو جائیں گی ،حالات بہتر ہوئے تودسمبر میں دو ٹرانزیکشن ہوجائیں گی،پاکستان سٹیل کا ٹرانزیکشن سٹرکچر ہو چکا ہے،جب نجکاری ہو گی تو کام والے ملازمین کو واپس لیں گے۔