عمران خان کووزیراعظم نہیں مانتی اور نہ ہی اس سیٹ اپ کو یہ سب جعلی ہیں:مریم نواز

عمران خان کووزیراعظم نہیں مانتی اور نہ ہی اس سیٹ اپ کو یہ سب جعلی ہیں:مریم ...
عمران خان کووزیراعظم نہیں مانتی اور نہ ہی اس سیٹ اپ کو یہ سب جعلی ہیں:مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب صدر ن لیگ مریم نوازنے کہا ہے کہ میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں مانتی اور نہ ہی اس سیٹ اپ کوکیونکہ یہ سب جعلی ہیں، اس سیٹ اپ کو پہلے دن سے للکارنا چاہیے تھا۔
 مریم نوازنے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ریاست کی پوری طاقت نوازشریف کو کچلنے میں لگادی ، اب مجھے بھی گرفتار کرنے کا پلان بنارہے ہیں، واضح کر دوں کہ مجھے گرفتاری کی کوئی پروا نہیں، پہلے بھی مجھے میرے والد کے سامنے گرفتارکیا گیا، گرفتاریوں سے ہمارا بیانیہ اور مضبوط ہوا،مجھے گرفتار کریں گے توسیاہی ان کے منہ پر ملی جائے گی۔ میری گرفتاری پر لیگی کارکن پارٹی کی قیادت کریں گے،میرے اوپر پہلے بھی غداری کا مقدمہ درج کیا گیا،ن لیگ کے کارکنوں کو جیلوں میں بند کر کے ان پر تشدد کیا گیا۔

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بزدل اور نالائق ہیں،میں انہیں وزیراعظم تسلیم نہیں کرتی اور نہ اس سیٹ اپ کو مانتی ہوں کیونکہ یہ سب جعلی ہیں، اس حکومت کو پہلے دن سے ہی للکارنا چاہیے تھا، اس حکومت کو گرانا کوئی مشکل کام نہیں اس کی بنیاد اتنی کمزور ہے کہ یہ خود بخود ہی گر جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اداروں کے کندوں پر بندوق رکھ کر چلارہے لیکن ایک دن ادارے بھی اس سے تنگ آکر پیچھے ہٹ جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف لندن سے تحریک کو لیڈ کریں گے،نوازشریف چاہتے ہیں کہ تمام پارٹیوں کو متحد ہونا چاہیے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -