پاکستانیوں کے لیے 20لاکھ نئی نوکریوں کی خوشخبری

پاکستانیوں کے لیے 20لاکھ نئی نوکریوں کی خوشخبری
پاکستانیوں کے لیے 20لاکھ نئی نوکریوں کی خوشخبری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین سید نبیل ہاشمی نے پاکستانیوں کے لیے 20لاکھ نئی نوکریوں کی خوشخبری سنا دی ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید نبیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ننے والے اکنامک زونز صوبے کے بے روزگار لوگوں کے لیے 20لاکھ سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا کریں گے۔ یہی نہیں بلکہ ان زونز کے بننے سے مقامی اور غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔ 

سید نبیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ ”ہم نے چیچہ وطنی، مظفر گڑھ اور لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر انڈسٹریل اسٹیٹس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے تاکہ یہ کم ترقی یافتہ علاقے صوبے کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر ہو سکیں۔“ سید نبیل ہاشمی نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہی کی کاوشوں کی بدولت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 9 انڈسٹریل اسٹیٹس بنانے کی منظوری ملی اور اب ان منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ 

مزید :

بزنس -علاقائی -پنجاب -لاہور -