نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم جلیل الزماں کو گرفتارکرلیا،بلاول بھٹو کا فوری رہائی کا مطالبہ

نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم جلیل الزماں کو گرفتارکرلیا،بلاول بھٹو کا ...
نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم جلیل الزماں کو گرفتارکرلیا،بلاول بھٹو کا فوری رہائی کا مطالبہ

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے اور سابقہ ناظم  مخدوم جلیل الزماں کوگرفتارکرلیا،بلاول بھٹو زرداری نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے پیپلزپارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کوکراچی میں سپرہائی وے کے قریب ان کے گھرسے گرفتارکرلیا۔ مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ تعلقہ ہالا کے سابق ناظم رہ چکے ہیں۔ ان پرسابق اکانٹ آفیسرمشتاق شیخ کے ساتھ مل کرکرپشن کا الزام ہے۔مخدوم حبیب اللہ کونیب نے اگست میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم وہ نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم جلیل الزماں المعروف مخدوم حبیب اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الزام بتایا نہ ثبوت پیش کیا گیا اورمخدوم حبیب اللہ کو گرفتار بھی کرلیا گیا،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اعلان کے بعد عمران خان نے اپوزیشن سیاست دانوں کے خلاف نیب کو مزید متحرک کردیا ہے،نام نہاد احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں عمران خان کی فیس سیونگ نہیں کرسکتیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب فوری طور پر مخدوم حبیب اللہ کو رہا کرے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -