حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کو خوشخبری سنادی 

حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کو خوشخبری سنادی 
حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کو خوشخبری سنادی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج رنگ لے آیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے گریڈ 17 سے 21 تک کے طبی عملے کی تنخواہوں کے لیے گرانٹ منظور کردی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد وفاقی وزارت صحت نے اس ضمن میں نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 18 تک 2018 کی تنخواہ کا 75 فیصد سپیشل ہیلتھ کیئرالاو¿نس ملے گا۔ گریڈ19 سے 21 تک 2018 کی تنخواہ کا 50 فیصد سپیشل ہیلتھ کیئرالاوَنس ملے گا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملنے والی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 سے 18 تک نان پریکٹسنگ الاوَنس بھی 2018 کی تنخواہ کا 75 فیصد ملے گا۔

مزید :

قومی -