گرفتاری کے حوالے سےمخدوم جاوید ہاشمی کے اعتراض پر مریم نواز نے ایسا جواب دے دیا کہ پوری محفل میں قہقہے لگ گئے

گرفتاری کے حوالے سےمخدوم جاوید ہاشمی کے اعتراض پر مریم نواز نے ایسا جواب دے ...
گرفتاری کے حوالے سےمخدوم جاوید ہاشمی کے اعتراض پر مریم نواز نے ایسا جواب دے دیا کہ پوری محفل میں قہقہے لگ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس میں  مخدوم جاوید ہاشمی کے اعتراض اور مریم نواز کے جواب پر پورا ہال زور دار قہقہوں سے گونج اٹھا ۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتھراؤ بھی مجھ پر ہوا ،شیشہ بھی میری گاڑی کا ٹوٹا ،حملہ بھی مجھ پر کیا گیا جبکہ مقدمہ بھی مجھ پرہی بنا،گرفتاری سے ڈرتی نہیں ہوں ، اگر حکومت نے مجھے گرفتار کیا تو  یہ سیاہی ان کے اپنے منہ پر ملی جائے گی،میں گرفتار ہوئی تو شاہد خاقان عباسی آجائیں گے،شاہد خاقان عباسی گرفتار ہوئے تو احسن اقبال آجائیں گے،پرویز رشید آجائیں گے،وہ بھی گرفتار ہو گئے تو رانا ثناء اللہ آ جائین گے ،خواجہ سعد رفیق آ جائیں گے ،وہ بھی گرفتار ہوئے تو مریم اورنگزیب آ جائیں گی ،اگر ہم سب کو گرفتار کر لیا گیا تو نواز شریف لندن سے قیادت کریں گے،ن لیگ کو جھکانا خام خیالی ہوگی۔مریم نواز کی اس گفتگو پر اُن کے سیدھے ہاتھ پر بیٹھے پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے گرفتار ہونے والوں کی فہرست میں ان کا نام نہ لینے پر اعتراض کیا تو مریم نواز نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ  میں نہیں چاہتی کہ آپ گرفتار ہوں جس پر پریس کانفرنس میں زور دار قہقہہ لگ گیا ،جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا اور ان میں جرات بھی نہیں ہے کہ مجھے گرفتار کریں۔

مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ وعدہ کریں کہ اگر مریم نواز گرفتار ہو بھی جائے تو آپ لوگ ووٹ کو عزت دو کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر میاں نواز شریف کا ساتھ دوگے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تو ضمانت قبل از گرفتاری بھی نہیں کروائی، مجھے گرفتار کرنا ہے تو کرلیں، میں گرفتاری سے نہیں ڈرتی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ  حکومت اپنی سازشوں کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی گر جائے گی، اس حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے ایک جھٹکا لگا تو سہہ نہیں سکے گی،میاں صاحب کا جعلی حکمرانوں سے مقابلہ نہیں وہ انشااللہ چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے،عمران خان اپنی لڑائی لڑنی ہے تو اپنے بل بوتے پر لڑو، اداروں کے پیچھے چھپنا بند کرو،نواز شریف کے ساتھ کروڑوں عوام کھڑے ہیں، ان کو پتا ہے نواز شریف جو کہہ رہے ہیں، وہ بالکل درست ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -