مودی سرکار نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا ،ان کا جرم کیا تھا ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے 

مودی سرکار نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا ،ان کا جرم کیا تھا ...
مودی سرکار نے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا ،ان کا جرم کیا تھا ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے 
کیپشن:    سورس:   creative common licenses

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی ریاست اترپردیش میں پولیس نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی اپنی بہن پریانکاگاندھی کے ہمراہ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے ہتراس جارہے تھے جہاں انہوں نےگذشتہ دنوں جنسی زیادتی کے بعد انتقال کرجانے والی اچھوت لڑکی کے اہلخانہ سے ملاقات کرنا تھی۔پولیس نے پہلے اپوزیشن رہنما راہول اور پریانکا گاندھی کی گاڑیوں کو روکا جس پر انہوں نے پیدل مارچ شروع کردیا تاہم پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روکنے لیے لاٹھی چارج شروع کردیا، اس دوران راہول گاندھی کو بھی دھکے دیے گئے اور ان پر تشدد کیا گیا۔ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ ہتراس میں دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے جس کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -