زرداری بیا نئے میں ڈرامائی تبدیلی عبوری یامستقل؟کامران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نواز شریف اور نون لیگی قیادت کو مشکل میں ڈال دیا 

زرداری بیا نئے میں ڈرامائی تبدیلی عبوری یامستقل؟کامران خان نے ویڈیو شیئر ...
زرداری بیا نئے میں ڈرامائی تبدیلی عبوری یامستقل؟کامران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نواز شریف اور نون لیگی قیادت کو مشکل میں ڈال دیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار کامران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے آصف علی زرداری کے لئے نیک جذبات اور خواجہ آصف کے پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین بارے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا ہے کہ نون لیگی قیادت کے آصف زرداری بارے ماضی کے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئےکیا اب بھی  آپ کے وعدوں اور بیانئے پر اعتبار کرتی رہے ؟ زرداری بیا نئے میں ڈرامائی تبدیلی عبوری یامستقل؟۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو  بیان میں معروف تجزیہ کار کامران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کل خواجہ آصف کی سچائی کو رد کرتے ہوئے انکشاف کیا وہ زرداری کا دل سے احترام کرتے ہیں، قوم بھولی نہیں، آخری بار آپ اور شہباز شریف  آصف زرداری کا  ذکر اس وعدے کے ساتھ کرتے تھے کہ زرداری سے کرپشن رقوم اور سوئس بینک اکاؤنٹس سے لوٹی رقوم واپس لائیں گے ،زرداری بیا نئے میں ڈرامائی تبدیلی عبوری ہے یامستقل ؟۔انہوں نے کہا کہ میرے دل میں کل شب  سے خواجہ آصف کی قدر میں مزید اضافہ ہوا جب اُنہوں نے اپنے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی آصف زرداری کی مدح ثنا پر مبنی ناقابل یقین  سیاسی قلابازی کا تعلق کیا اور زرداری صاحب کا وہی تعارف یادرکھا جو نواز شریف اور شہباز شریف ساری زندگی پاکستانیوں کو کرواتے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کی گفتگو وہی ہے جو نون لیگ کی لیڈر شپ ہمیشہ کرتی آئی ہےمگر اس بیان کے بعد نواز شریف کا ہمیشہ سے جاری زرداری بیانیہ اچانک بدلا اور ایسا بدلا کہ سب کو حیرت زدہ کردیا، نواز شریف نے قوم کو یہ بتانے کی ضرورت محسوس نہیں کی کہ آخری بار آپ اور شہباز صاحب جب زرداری صاحب کا ذکر اس وعدے سے کرتے تھے کہ آپ زرداری صاحب سے کرپشن کی رقوم ،سوئس بینک سے ہماری لوٹی ہوئی رقوم واپس لائیں گے ،ابھی تو آپ کا یہ وعدہ پورا ہونا تھا ،آپ نے اچانک آصف زرداری صاحب کے انتہائی قابل احترام ہونے کا اعلان صادر فرما دیا ہے ،قوم اس پس منظر میں کیا واقعی آپ کے وعدوں اور بیانئے پر اعتبار کرتی رہے ؟آپ ہی بتائیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -