چچا کو اغوا کرکے 8 کروڑ 75 لاکھ روپے تاوان لینے والا بھتیجا گرفتار، مگر کہاں سے پکڑا گیا؟

چچا کو اغوا کرکے 8 کروڑ 75 لاکھ روپے تاوان لینے والا بھتیجا گرفتار، مگر کہاں سے ...
چچا کو اغوا کرکے 8 کروڑ 75 لاکھ روپے تاوان لینے والا بھتیجا گرفتار، مگر کہاں سے پکڑا گیا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی نژاد شہری کو اغوا کرکے 8 کروڑ روپے تاوان وصول کرنے والا شخص بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوگیا۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق فیصل گجر نامی شخص نے فروری میں جناح کالونی سے اپنے چچا محمد عثمان کو گھر سے اغوا کیا تھا۔ ملزم نے  چچا کی بازیابی کیلئے 8 کروڑ 75 لاکھ روپے کا تاوان وصول کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوگیا، اسے لاہور ایئر پورٹ سے پکڑا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -