کراچی کے 6اضلاع کو کورونا ہاٹ سپاٹ قرار دے دیا گیا

کراچی کے 6اضلاع کو کورونا ہاٹ سپاٹ قرار دے دیا گیا
کراچی کے 6اضلاع کو کورونا ہاٹ سپاٹ قرار دے دیا گیا

  

 کراچی(آئی این پی)کراچی کے 6اضلاع کو کورونا ہاٹ سپاٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ندیم شیخ کے مطابق ضلع جنوبی میں 24مقامات پر ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جب کہ ضلع ملیر کے 41مقامات اور ضلع غربی کے 2مقامات پر ہاٹ سپاٹ میں آتے ہیں۔ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے ضلع کورنگی کے 39گھروں کی ہاٹ سپاٹ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے جب کہ ضلع وسطی میں 46گھر ایسے ہیں جہاں کورونا کے کیسز موجود ہیں۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلع شرقی میں 637گھر کورونا ہاٹ سپاٹ ہیں۔ڈاکٹر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ ہاٹ سپاٹس میں رہائش پزیر لوگوں کو ایس او پیز کی خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -