نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو بھی طلب کرلیا

نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو بھی طلب کرلیا
نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو بھی طلب کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی احتساب بیورو لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں نیب لاہور نے ایک بارپھر دستاویزات سمیت 8 اکتوبر دن 11 بجے طلب کیا ہے۔

نجی نیوز چینل جیو کے مطابق خواجہ آصف کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ متحدہ عرب امارات میں 2004سے 2018تک ایک الیکٹرک کمپنی کے کنسلٹنٹ رہے، آپ نے اقامہ کی کاپی اور اس کمپنی سےنکڑوں روپے بطور تنخواہ وصول کرنے کابھی دعویٰ کیا۔نیب نے دبئی کی نجی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرکوبھی 8 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ نمائندہ اپنے ساتھ خواجہ آصف کی نوکری کا تمام ریکارڈ لے کر پیش ہو۔

مزید :

قومی -