چین کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی دلی مبارکباد 

چین کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی دلی مبارکباد 
چین کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کی دلی مبارکباد 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے 71 ویں یوم تاسیس پرعوامی جمہوریہ چین کودلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالنے پر ترقی پذیر ممالک کے لیے چین بہترین نمونہ ہے۔

نجی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چین کے قومی دن پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ اپنی ناقابل تسخیر رفاقت اور اسٹریٹجک اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے بھی چین کے قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم دوست چین کی ترقی پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

مزید :

قومی -