24گھنٹوں کے دوران شہر سے ڈینگی کے 167مریض رپورٹ

24گھنٹوں کے دوران شہر سے ڈینگی کے 167مریض رپورٹ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)24 گھنٹوں کے دور ان صوبہ بھر سے ڈینگی کے 223 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 167 مریض رپورٹ ہوئے۔سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے 35، قصور سے 4 اور نارووال سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز فیصل آباد اور خوشاب سے 2 دو جبکہ شیخوپورہ، اٹک، چکوال، ملتان اور سیالکوٹ سے ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔جھنگ، خا نیو ال، راجن پور، ساہیوال اور بہاولنگر سے بھی ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا، رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 1,659 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 1,347 کنفرم کیسز سامنے آئے۔

  چکے ہیں۔صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 223 مریض داخل ہیں، لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 115 مریض داخل ہیں، لاہور کے گنگارام میں 18، جناح ہسپتال میں 15، میو ہسپتال میں 11 اور ڈاکٹرز ہسپتال میں ڈینگی کے 9 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سروسز ہسپتال اور شالیمار ہسپتال میں 8 آٹھ، گلاب دیوی میں 7 اور فاروق ہسپتال میں ڈینگی کے 5 پانچ مریض داخل ہیں۔گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 399,880 ان ڈور مقامات کو چیک کیا، گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 85,958 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا، گزشتہ روز پنجاب بھر میں 1,366 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا، محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 54,965 ان ڈور مقامات کو چیک کیا، محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 6,709 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا، گزشتہ روز لاہور میں 792 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -