سندھ میں ہنر روزگار میلہ کا شاندار انعقاد 

سندھ میں ہنر روزگار میلہ کا شاندار انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)قومی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیتی کمیشن اور Deutsche Gesellschaft für Internationale Zusammenarbeit (GIZ) کے زیر اہتمام TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام نے 29 ستمبر 2021 کو کراچی میں ہنر روزگار میلہ 2021 کا انعقاد کیا۔  اس سرگرمی کا مقصد اہم معاشی شعبوں میں نوجوانوں اور TVETگریجویٹس کو نوکری کی تلاش کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ اس میلے کے ذریعے،TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام، جسے یورپی یونین، ناروے اور جرمنی کی حکومتوں کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، نے سندھ میں تربیتی اداروں کی مہارت کو کامیابی کے ساتھ پیش کیا، جو صنعت کی ترجیحی اقتصادی شعبوں میں قابلیت پر مبنی تربیت پر عمل پیرا ہیں۔ ان اداروں کو TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام نے معاونت فراہم کی۔ تقریب میں سندھ کے صوبائی وزیر برائے اطلاعات، لیبر اور انسانی وسائل سعید غنی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر سید علی شاہ نے شرکت کی۔. 54 قومی اور ملٹی نیشنل انٹرپرائززمیں 1000 سے زائد آسامیوں پر بھرتی کے لیے 20  مختلف اداروں سے TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام کے 2500 گریجویٹس نے اسٹالز کا دورہ کیا، جہاں 100 سے زائد ریکروٹرز نے موقع پر ان کا انٹرویو کیا۔ ہنر روزگار میلہ 2021 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات، لیبر اور انسانی وسائل جناب سعید غنی نے کہا کہ، ''ہنر روزگار میلہ 2021 ایک عظیم اقدام ہے اور سینکڑوں پیشہ ورانہ، تکنیکی تجارت میں تربیت یافتہ اور نوکری کے متلاشی افراد کو معروف کاروباری اداروں کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیشنلز سے رابطہ کروانیکا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام کا سماجی و اقتصادی ترقی خاص طور پر نوجوانوں کی تربیت میں بہت اہم کردار ہے۔
کراچی میں جرمنی کے قونصل جنرل مسٹر ہولگر زیگلر نے کہا کہ ''جرمن وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی (بی ایم زیڈ) اپنے ترقیاتی شراکت دار یورپی یونین اور ناروے کے ساتھ مل کر پاکستان میں تکنیکی تعلیم میں اصلاحات کی حمایت کر رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہاں اتنا اچھا پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کا نظام ہو جیسا کہ جرمنی میں ہے۔آج ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے مقصد کے عین مطابق فارغ التحیصل ملازمت کے متلاشی افراد کا انتخاب انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے عین مطابق کیا جا سکتا ہے۔ ٹیم لیڈر گورننس اینڈ ایجوکیشن، پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے فرسٹ سیکریٹری  مسٹر سوین رویش نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین خاص طور پر TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کو انڈسٹری سے منسلک کرنے کے نتائج دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ہم 2011 سے پاکستان میں TVET سیکٹر اصلاحات کی حمایت کر رہے ہیں اور اب ہماری حمایت کے حوصلہ افزا نتائج دیکھ کر ہم خوش ہیں۔ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ حکومتِ پاکستان کے تعاون سے اس اقدام کی پائیداری برقرار رہے گی۔یہ ہنر روزگار میلہ 2021، پرائیویٹ انڈسٹری کے ایک ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی کے لیے منعقد کیا گیا، سی بی ٹی ٹرینیز اور گریجویٹس نے اپنی مہارتیں دکھانے کے ساتھ ساتھ موقع پر انٹرویو بھی دیے۔  مزید برآں، 'اقتصادی پائیداری کے لیے روزگار اور TVET میں نجی شعبے کا کردار' کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن بھی منعقد کی گء۔ تمام پینلسٹ نے تربیت اور انسانی وسائل کی ترقی کے پہلوؤں پر اپنی ماہرانہ  رائے پیش کی۔ پینل ڈسکشن سفیروں اور مہمانِ خصوصی کے اختتامی ریمارکس کے ساتھ ختم ہوا۔ ہنر روزگار میلہ 2021، TVET شعبہ تعلیم اور صنعت کے سرکردہ نمائندوں جن میں ہیڈ آف ہیومن ریسورس- KIA لکی موٹرز:جناب اشعر سعید، ڈائریکٹر جنرل سندھ-نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن:محترمہ نبیلہ عمر، چیئرمین سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی: جناب سلیم رضا جلبانی، ڈاکٹر فاطمہ خوشنود - ہیڈ آف پالیسی، ریسرچ اینڈ نیو بزنس، اینگرو انرجی لمیٹڈ اور مسٹر اولاف ہینڈلوگٹن، کلسٹر کوآرڈینیٹر- ٹریننگ اینڈ سسٹین ایبل گروتھ فار ڈیسنٹ جابز، جی آئی زیڈ پاکستان کے اظہارِ خیال کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ 

مزید :

کامرس -