پاک بحریہ کے سپیشل سروسز گروپ کی ”کورمورانٹ سٹرائیک‘ ‘مشق میں شرکت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سری لنکا میں کثیرالملکی مشق ”کورمورانٹ سٹرائیک‘ ‘کاانعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کے سپیشل سروسز گروپ نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ سری لنکا میں منعقدہ مشق میں بنگلا دیش،بھارت، مالدیپ اور نیپال کے دستوں نے بھی شرکت کی جبکہ مشقوں میں انسداددہشتگردی، ڈیزاسٹرریلیف ودیگرآپریشنز کامظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔