سابق ملکہ برطانیہ کی قبر پر جانے کیلئے انتہائی مہنگا ٹکٹ رکھ دیا گیا

سابق ملکہ برطانیہ کی قبر پر جانے کیلئے انتہائی مہنگا ٹکٹ رکھ دیا گیا
سابق ملکہ برطانیہ کی قبر پر جانے کیلئے انتہائی مہنگا ٹکٹ رکھ دیا گیا
سورس: Instagram

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں حکام کی جانب سے سابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی قبر پر جانے کیلئے ساڑھے 28 پاؤنڈ (تقریباً 7300 روپے) کا ٹکٹ رکھ دیا گیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق الزبتھ دوئم کو اپنے والد جارج ششم اور والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ جو لوگ ملکہ کی قبر پر حاضری دینا چاہتے ہیں ان کیلئے حکام نے ساڑھے 28 پاؤنڈ کا ٹکٹ رکھا ہے۔ عوامی سطح پر اس فیصلے کا شدید ردِ عمل دیکھنے میں آیا ہے اور لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملکہ کی قبر پر حاضری کا ٹکٹ لگانے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ 

ٹوئٹر پر ایک شخص نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو اس ٹکٹ کی بنا پر "لٹیرا" قرار دے دیا۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ ملکہ کی قبر پر حاضری دینے کی خاطر لٹنے کو بھی تیار ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -