کراچی,پولیس اہلکار بن کر بھتہ لینے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی,پولیس اہلکار بن کر بھتہ لینے والے 4 ملزمان گرفتار
کراچی,پولیس اہلکار بن کر بھتہ لینے والے 4 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے بھتہ لینے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہاد کے مطابق ملزمان نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر ٹینکرز اور ٹرالرز سے بھتہ وصول کرتے تھے، ملزمان اصلی پولیس اہلکار کی سربراہی میں جعلی پولیس پارٹی بنا کر  کام کر رہے تھے،عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاع پر اس وقت کی گئی جب ملزمان ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹرک سے بھتہ وصولی کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار میر افضل، برہان، نزاکت اور سلیم شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 33 لاکھ بھتے کی رقم، اسلحہ اور کار برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف ایس ایچ او سٹیل ٹاؤن گلبہار  رند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔