نسیم شاہ کے بعد ایک اور اہم کھلاڑی ہسپتال منتقل

نسیم شاہ کے بعد ایک اور اہم کھلاڑی ہسپتال منتقل
نسیم شاہ کے بعد ایک اور اہم کھلاڑی ہسپتال منتقل

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ  بولر نسیم شاہ کے بعد  نوجوان بیٹر حیدر علی بھی وائرل انفیکشن کا شکار ہو کر ہسپتال منتقل ہو گئے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "نے پاکستانی ٹیم کے میڈیا مینجر کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان بیٹر حیدر علی وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں، انہیں چھٹے ٹی 20 میچ کے بعد طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ رات گزاریں گے اور ڈاکٹر اُن کا مکمل چیک اپ کریں گے،حیدر علی نے جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں شرکت کی تاہم وہ قابل ذکر بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی انفیکشن کی شکایت کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں پہلے نمونیا اور پھر کورونا کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہیں پی سی بی نے ہوٹل سے گھر بھیج کر آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

قومی -کھیل -