وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 99ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 99ویں پاکستانی کھلاڑی بن ...
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 99ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے

  

  لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے محمد حارث 99 ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے،محمد رضوان کو آرام دیا گیا،انہوں نے ہی نوجوان وکٹ کیپر کو کیپ پیش کی۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز " کے مطابق محمد حارث نے کہا کہ ملک کی جانب سے ڈیبیو کرنے پر فخر ہے، میں اپنی صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کروں گا، یاد رہے کہ پانچویں میچ میں ڈیوڈ مالان کی تھرو پر کمر پر گیند لگنے کی وجہ سے رضوان کی جگہ محمد حارث نے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔

گزشتہ روز پاکستان نے دوسری تبدیلی کرتے ہوئے حارث رؤف کو آرام دے کر شاہنواز دھانی کو شامل کیا، انگلینڈ نے کرس ووکس اور مارک ووڈ کی جگہ رچرڈ گلیسن اور ریس ٹوپلے کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا۔

مزید :

قومی -کھیل -