جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے 

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے 
جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی شہرت یافتہ جاپان کے ریسلر اینوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، انوکی عرصہ سے خرابی صحت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج انتقال کر گئے ۔

 جاپانی میڈیا کے مطابق اینوکی کی وفات پر ملک کے عوام اور حکومت غم زدہ ہیں ۔ خیال رہے کہ 1979 میں پاکستان کے جھارا پہلوان سے شکست کے بعد وہ پاکستان میں بھی مقبول ہوئے ، اینوکی پاکستانی عوام سے محبت رکھتے تھے ، جھارا پہلوان کی وفات کے بعد اینوکی نے جھارا کے بھتیجے کو اپنی نگرانی میں تربیت دی ۔

عراق امریکہ جنگ کے دوران صدام حسین سے اپنے ذاتی تعلقات کی وجہ سے اینوکی نے بیسیوں جاپانی شہریوں کو رہا کرایا   ۔ صدام حسین کی دعوت پر ہی انہوں نے اسلام قبول کیا اور نام محمد حسین اینوکی ہے ۔

 اینوکی جاپان کی پارلیمنٹ کے رکن بھی تھے ، وہ چار بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -