چھٹے ٹی 20 میچ میں شکست کی وجہ کیا بنی ، کپتان بابر اعظم کھل کر بول پڑے 

چھٹے ٹی 20 میچ میں شکست کی وجہ کیا بنی ، کپتان بابر اعظم کھل کر بول پڑے 
چھٹے ٹی 20 میچ میں شکست کی وجہ کیا بنی ، کپتان بابر اعظم کھل کر بول پڑے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بری طرح شکست دیدی ، جس کے بعد سیریز 3-3 سے برابر ہو گئی ، کپتان بابر اعظم نے چھٹے میچ میں  شکست کی وجہ بتا دی۔

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلش بلے بازوں نے جس طرح پاور پلے کا استعمال کیا وہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بنا ، ہمارا اندازہ یہی تھا کہ ہم نے اچھا سکور بنا دیا ہے  مگر  10 سے 15 رنز مزید بن سکتے تھے ،  انگلینڈ کے اوپنرز نے کھیل کا اچھا آغاز کیا ، ہمارے کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ، یہاں اوس پڑتی ہے جس سے گیند گیلی ہو جاتی ہے جو  فاسٹ باؤلرز اور سپنرز کیلئے مشکل ہو جاتا ہے ، جو ٹیم بعد میں بلے بازی کرتی ہے اس کو شاٹس کیلئے اچھا گیند ملتا ہے ۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے پہلے اچھے انداز میں میچز جیتے ہیں ، جو اعتماد ملا اس میں فرق نہیں آنا چاہئے ،  ہم نے جو غلطیاں کیں ان پر بات کریں گے تا کہ اگلے میچ میں دوبارہ نہ ہوں ،  باؤلنگ میں آپ جتنے رنز روکیں گے اور ڈاٹ بالز کرائیں گے اتنا ہی اچھا ہوتا ہے ۔

ایونٹ کا فائنل میچ کل 2اکتوبر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -