رواں مالی سال میں ڈالر کتنے روپے مہنگا ہوا؟ جانیے

رواں مالی سال میں ڈالر کتنے روپے مہنگا ہوا؟ جانیے
رواں مالی سال میں ڈالر کتنے روپے مہنگا ہوا؟ جانیے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک میں ڈالر ستمبر کے مہینے میں  9روپے 70پیسے بڑھنے کے بعد 228روپے 45پیسے پر بند ہوا، رواں مالی سال کے 9ماہ میں ڈالر 50.28 روپے مہنگا ہوا ۔

 تفصیلات کے مطابق اگست کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ218روپے 75پیسے تھا، ستمبر کے اختتام پر ڈالر کا بھاو 228روپے 45پیسے  رہا، ستمبر میں ڈالر کا بھاؤ21.11روپے کے بینڈ میں رہا ، 22ستمبر کو ڈالر کا بھاؤ239.71روپے کی بلند ترین سطح پر رہا ، یکم ستمبر کو ڈالر کا بھاؤ218.60 روپے کم ترین رہا ، رواں مالی سال کی پہلی 6 ماہی میں ڈالر 23.61روپے مہنگا ہوا جبکہ 9ماہ میں ڈالر 50.28 روپے مہنگا ہوا ۔

مزید :

قومی -