خواجہ آصف کیخلاف 10  ارب  ہرجانے کا کیس، عمران خان کے وکلاء کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست 5 ہزار روپے جرمانے کیساتھ منظور

خواجہ آصف کیخلاف 10  ارب  ہرجانے کا کیس، عمران خان کے وکلاء کی سماعت ملتوی ...
خواجہ آصف کیخلاف 10  ارب  ہرجانے کا کیس، عمران خان کے وکلاء کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست 5 ہزار روپے جرمانے کیساتھ منظور

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کے  خواجہ آصف کے خلاف  10  ارب روپے ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکلاء کی  سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پانچ ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کرلی گئی۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں  عمران خان کے خواجہ آصف کیخلاف  10 ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت ہوئی ،  پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے  سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ، وکلاء کی جانب سے کہا گیا کہ مرکزی وکیل بیرون ملک ہیں ، عمران خان میٹنگ میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے  لہٰذا سماعت ملتوی کر دی جائے ۔ عدالت نے وکلاء کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست  5 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ منظور کر لی گئی ۔

عدالت نے  عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا کی مشاورت سے سماعت  22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔  

مزید :

قومی -