کراچی ,سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک اور4 سیکیورٹی اہلکار زخمی

کراچی ,سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک اور4 سیکیورٹی اہلکار زخمی
کراچی ,سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک اور4 سیکیورٹی اہلکار زخمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیو ز"کے مطابق کونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )حکام کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا،فائرنگ کےتبادلے میں 2 دہشتگردوں ہلاک اور 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے،  چاروں زخمی اہلکاروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا  جن میں سے 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق  چھاپے کے دوران ایک خاتون اور ایک بچی کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ، کارروائی کے دوران علاقے کو سیل کرکے سڑکوں کو بند کردیا گیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -