وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والے سائفر کا پتہ چل گیا

وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والے سائفر کا پتہ چل گیا
وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والے سائفر کا پتہ چل گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والے سائفر کا پتہ چل گیا، امریکی سائفر وزیر اعظم ہاؤس سے تو غائب ہے مگر وزارت خارجہ کے آفس میں اصل موجود ہے ۔

نجی ٹی وی " ایکسپریس نیوز" کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم ہاؤس سے غائب ہونے والی سائفر کی کاپی کی تحقیقات کا حکم دیدیا ، میٹنگ میں  انکشاف ہوا کہ سائفر کی کاپی وزیر اعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے ،وزیر اعظم ہاؤس میں سائفر موصول ہو امگر پھر وہ کہیں غائب ہوگیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ سائفر کی کاپی اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے وصول کی اور قانون کے مطابق مراسلے کو وزیر اعظم ہاؤس کے ریکارڈ کا حصہ ہونا چاہئے تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -