آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان کونسے نمبر پر ہے ؟ جانیے

آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان کونسے نمبر پر ہے ؟ ...
آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان کونسے نمبر پر ہے ؟ جانیے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ویمنز ٹی 20ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے ، پاکستان کی حیران کن طور پر ساتویں پوزیشن ہے ، جبکہ پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کی ٹیم 299 پوائنٹس کے ساتھ براجمان ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ٹی 20رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم  281پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کا تیسرا اور بھارتی ٹیم کا چوتھا نمبر ہے ، رینکنگ میں جنوبی افریقہ کا پانچواں ، چھٹے نمبر پر ویسٹ انڈیز  اور ساتویں نمبر پر گرین شرٹس ہیں ، سری لنکا آٹھویں ، بنگلا دیش نویں اور آئر لینڈ دسویں نمبر پر ہے ۔

مزید :

کھیل -قومی -