جسپریت بھمرا کو ابھی تک ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا، صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ انڈیا ( بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے کہا کہ جسپریت بھمرا کو ابھی تک ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا گیا۔
کرکٹ سے متعلق سپوٹس ویب سائٹ " کرکٹ ایڈیکٹر" کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بی سی سی آئی سارو گنگولی نے کہا کہ بی سی سی آئی بھمراہ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل آخری لمحات کا انتظار کرے گا کہ کیا بھمرا 6 اکتوبر کو ٹیم کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں یا نہیں ۔
سارو گنگولی نے واضح الفاظ میں کہا کہ " جسپریت بھمرا کو ابھی تک ٹی 20ورلڈ کپ سے باہر نہیں کیا گیا" ، اس کے ساتھ مختلف رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر بھمرا آئندہ 15 دنوں میں صحتیاب ہو جاتے ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی خواہش کرتے ہیں تو بھارت انہیں ٹیم کے پیچھے بھجوائے گا۔
سپورٹس ویب سائٹ " کرکٹ ایڈیکٹر" کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ بھمرا کو سٹریس فریکچر ہے اور وہ چھ ماہ تک میدان سے دور رہ سکتے ہیں ۔
23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرنا پڑے گا۔